English/Urdu Idioms (محاور ے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل)

 
1601. THAT WHICH IS EASILY DONE IS SOON BELIEVED جو آسانی سے ہو سکے اس کا سب جلدی سے یقین کر لیتے ہیں ۔
 
 
1602. GOD OFT HATH A GREAT SHARE IN A LITTLE HOUSE غریب اللہ کو زیادہ یاد کرتے ہیں ۔
 
 
1603. NEED MAKES THE NAKED MAN RUN مرتا کیا نہ کرتا ؟
 
 
1604. MANY A DROP MAKES A SHOWER قطرہ قطرہ شود دریا ! ۔
 
 
1605. YOU MAY SEE HEAVEN THROUGH A NEEDLE`S EYE بڑے بڑے نتائج اکثر چھوٹے چھوٹے اسباب سے پیدا ہوتے ہیں ۔
 
 
1606. UNPAID OFFICE MAKES THIEVES جس کو کام کر کے دام نہ ملیں وہ تو چوری کرے گا ہی ! ۔
 
 
1607. NO GAIN WITHOUT PAIN تکلیف کے بغیر آرام کہاں ؟
 
 
1608. MAKE ONESELF AT A HOME آرام دہ ہونا ۔
 
 
1609. TO TAKE UP A QUARREL جگھڑے کا فیصلہ کرنا ۔
 
 
1610. PURSE PROUD دولت پر نازاں ۔
 
 
1611. HE IS A FOOLISH SHEEP THAT MAKES THE WOLF HIS CONFESSOR بِلی اور دودھ کی رکھوالی ۔
 
 
1612. CAN THE ETHIOPIAN CHANGE HIS SKIN? کوئل نہ ہوۓ اجلی چاہے نو من صابن لگاۓ ۔
 
 
1613. THE MORE WOMEN LOOK IN THEIR GLASS, THE LESS THEY LOOK TO THEIR HOUSE عورت کو جتنا بناوٴ سنگھار کا زیادہ خیال ہوگا اتنی ہی گھر کے کام کاج سے لاپرواہی ہوگی ۔
 
 
1614. GOOD NEWS MAY BE TOLD AT ANY TIME خوشخبری کے لئے ہر گھڑی موزوں ہے ۔
 
 
1615. YOU MUST SCARTCH YOUR OWN HEAD WITH YOUR OWN NAILS اپنا کام اپنے کئے ہی ہوتا ہے ۔
 
 
1616. IF A GOOD MAN THRIVE, ALL THRIVE WITH HIM بھلے آدمی کی ترقی سے سب کو فائدہ پہنچتا ہے ۔
 
 
1617. DONE TO PINE فاقوں مرنا ۔
 
 
1618. IT IS WELL TO BUY WHEN SOMEONE ELSE WANTS TO SELL جب دوسرے کو بیچنے کی ضرورت ہو تو خریدنے میں فائدہ رہتا ہے ۔
 
 
1619. THE FIRST DISH PLEASETH ALL بھوک میں سب کچھ اچھا لگتا ہے ۔
 
 
1620. PRAISE THE SEA, BUT KEEP ON LAND سمندر کی تعریف کرو پر دور سے ہی ! ۔
 

 

marksmanship

Word of the day

overjoy -
بے حد مسرور ہونا ، خوشی سے لبریز ہونا ،
Cause to feel extremely joyful or happy