Q. Why are you interested to visit England? آپ انگلینڈ جانے میں دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟
A. My brother-in-law is seriously ill there. میرے سالا صاحب وہاں شدید بیمار ہیں۔
Q. What is there? وہ وہاں کیا کرتے ہیں؟
A. He is running a garments shop there. He deals in ready-made garments. وہ وہاں کپڑوں کی ایک دوکان چلا رہے ہیں۔ وہ سلے سلائے کپڑوں کا کاروبار کرتے ہیں۔
Q. What has gone wrong with him? انہیں کونسا عارضہ لاحق ہو گیا ہے؟
A. He has got a severe heart-attack. انہیں دل کا شدید دورا پڑا ہے۔
Q. For how long has he been staying there? وہ وہاں کتنے عرصہ سے رہ رہے ہیں؟
A. He has been living there for the last 18 years. وہ وہاں پچھلے اٹھارہ برسوں سے رو رہے ہیں۔
Q. What nationality has he owned? ان کی قو میت کونسی ہے؟
A. He is a British national. وہ برطانوی شہری ہیں۔
Q. When did he last visit Pakistan? وہ آخری مرتبہ پاکستان کب آئے تھے؟
A. He visited Pakistan about 3 years ago. وہ تقریباً تین سال قبل پاکستان آئے تھے۔
Q. Has he ever invited you to visit England? کیا انہوں نے آپ کو کبھی برطا نیہ آنے کی دعوت دی ہے؟
A. Many times he invited me to visit his country but I could not avail myself of the opportunity due to my business engagements. انہوں نے کئے دفعہ مجھے اپنے ملک کی سیر کرنے کی دعوت دی مگر میں کاروباری مصروفیات کی وجہ سے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔
Q. How many children has he got? ان کے کتنے بچے ہیں؟
A. He has got three children, one son and two daughters. ان کے تین بچے ہیں، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں۔
Q. Have you received any sponsorship letter from England? کیا آپ نے برطانیہ سے کبھی وظیفہ نامہ وصول کیا ہے؟
A. Here you are sir, And this is his doctor's medical report. It says that an attendant is needed for his hospitality. I believe it is a sufficient proof for my urgent visit to my brother-in-law. یہ رہا جناب! اور یہ ہے ان کے ڈاکٹر کی طبی رپورٹ۔ اسکے مطابق ان کے پاس ایک تیماردار کا ہونا بہت ضروری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ میرے سالے کی طرف میری ملاقات کا واضح ثبوت ہے۔
Q. For how long do you want to stay there? آپ وہاں کتنا عرصہ رہنا چاہتے ہیں؟
A. Maximum for there weeks. I think I will not be able to spend more time there. My business here will suffer a long even in this period. زیادہ سے زیادہ تین ہفتے تک۔ میرے خیال میں، میں وہاں زیادہ عرصہ نہیں گزار سکتا۔حتیٰ کہ اس عرصہ میں بھی میرا کاروبار اچھا خاصا متاثر ہوگا۔
Q. What is your business here? آپ کا یہاں کیا کاروبار ہے؟
I deal in hardware. میں ہارڈویئر کا کاروبار کرتا ہوں۔
Q. What is your income here in Pakistan? آپ کی پاکستان میں آمدنی کتنی ہے؟
A. Minimum Rs. 25,000 a month. کم از کم پچس ہزار ماہوار۔
Q. How many dependants have you here? آپ کے زیر کفالت کتنے افراد ہیں؟
A. I live here with my parents. I have got a family of four children and a wife to support. My father is a retired government offcer. میں یہاں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہوں۔ میرے خاندان میں چار بچے اور ایک میری بیوی ہے۔ میرے والد ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں۔
Q. Who will bear the expenses of your visit to England? آپ کے انگلینڈ جانے کے اخراجات کون برداشت کرےگا؟
A. I myself sir, I am a businessman as well as a salaried perosn. I can offer any amount for the sake of my sister's welfare. میں بذات خود۔ میں ایک کاروباری آدمی ہوں اور تنخوا بھی لیتا ہوں۔ میں اپنی بہن کی بلائی کے لئے کسی رقم کا انتظام کر سکتا ہوں۔
Q. What sort of assurance can you provide us that you will not stay there for more then 3 weeks? آپ اس چیز کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ آپ وہاں تین ہفتوں سے زیادہ نہیں ٹھہریں گے؟
A. How can I neglect my business which I have established by dint of hard labour. میں اپنے اس کاروبار کو، جو کہ میں نے سخت جانفشانی کے بعد سنبھالا ہے، نظر انداز کیسے کر سکتا ہوں۔
Q. All right,any thing else to say. بہت خوب۔ مزید کچھ آپ کہنا چاہیں تو؟
A. Nothing sir, that si enough what I have submitted. نہیں جناب۔ جو کچھ کہہ دیا،کافی ہے۔
O.K., you are permitted to proceed. ٹھیک ہے آپ کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
A. Thank you very much sir. بہت شکریہ جناب۔
brooch

Word of the day

floozy -
طوائف ۔
اخلاق باختہ عورت ۔
A prostitute who attracts customers by walking the streets