Habib: Airport, please. I want to catch the 8 a.m. Aero Asia flight. |
حبیب: ایئر پورٹ تک چلیں۔ پلیز،مجھے آٹھ بجے والی ایر وایشیا کی پرواز پکڑنا ہے۔ |
Driver: Oh! It is over seven thirty. (Leave off) |
ڈرایئور: ارے وقت تو ساڑھے سات سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔(گاڑی چلاتا ہے) ۔ |
Habib: Whatever the time, I can't miss it. What time will you take? |
حبیب: وقت جتنا بھی ہوگیاہے۔ میں یہ فلائٹ مس نہیں کرسکتا۔ آپ وہاں پہنچنے میں کتنا وقت لیتے ہیں؟ |
Driver: If the lights are with me, usually I take 15 minutes here from Anarkali. |
ڈرائیور: اگر اشارے ساتھ دیتے جائیں تو یہاں انارکلی سے عموما میں پندرہ منٹ میں پہنچ جاتا ہوں۔ |
Habib: Right. I think we will reach on time. |
حبیب: ہاں میرا خیال ہے کہ ہم وقت پر پہنچ سکتے ہیں۔ |
Driver: Inshallah, by the grace of God. |
ڈرائیور: انشاء اللہ، اللہ کی مہربانی سے۔ |
Habib: Please, don't violate any traffic rule. |
حبیب: آپ پلیز ٹریفک کے کسی قانون کو توڑ ئیے گامت۔ |
Driver: Mostly, I don't. But in emergencies, I take the risk. |
ڈرائیور: اکثر میں ایسا نہیں کرتا۔ لیکن اگر حالات ہنگامی ہوں تو میں اس طرح کا خطرہ مول لیتا ہوں۔ |
Habib: Have you ever been challaned? |
حبیب: آپ کا کبھی چالان بھی ہواہے؟ |
Driver: Never, at least for the last four years. |
ڈرائیور: کم ازکم پیچھلے چار سالوں میں کبھی کوئی چالان نہیں ہوا۔ |
Habib: Strange! myself have been challaned for many times. |
حبیب: عجیب بات کرتے ہیں آپ۔ میرا تو کئی پرتبہ چالان ہوچکا ہے۔ |
Driver: We pay the "monthlies" to the police. So we are not likely to undergo a challan. |
ڈرائیور: ہم پولیس کو"منتھلی" دیتے ہیں،اس لئے ہمیں چالان کا خطرہ کم ہی ہوتا ہے۔ |
Habib: The police should fix a "monthlies" for every vehicle (bikes,cars,buses etc) and get them free. This is the only solution to the traffic problems. |
حبیب: پولیس کو چاہئے کہ ہر قسم کی گاڑی کی"منتھلی" طے کرلیں۔(موٹر سائیکل، کار،بس وغیرہ) اور انہیں کھلی چھٹی دے دیں۔ ٹریفک کے مسائل کا یہ ایک ہی حل ہے۔ |
Driver: (Laughs).... There comes the airport. |
ڈرائیور: (ہنس دیتا ہے)۔۔۔۔۔ لو جی ایئر پورٹ آگیا۔ |
Habib: Here's the fare. |
حبیب: یہ لیں کرایہ۔ |
Driver: Here's the arrears. |
ڈرائیور: یہ لیں بقایا۔ |