Shahid: Is this seat occupied? |
شاہد: کیا یہ سیٹ لگی ہوئی ہے؟ |
Man: No, it is vacant. |
آدمی: نہیں یہ خالی ہے۔ |
Shahid: Thank you. (puts his bag in the rack and sits). |
شاہد: شکریہ۔ ( اپنا بیگ اوپر ریک پر رکھ کر بیٹھ جاتا ہے)۔ |
Man: Sir, where are you going? |
آدمی: جناب آپ کہاں تشریف لے جارہے ہیں؟ |
Shahid: I am going to Multan. |
شاہد: میں ملتان جارہا ہوں۔ |
Man: Are you going on a business trip? |
آدمی: کیا آپ کا روباری دورے پر جا رہے ہیں؟ |
Shahid: I am going there to vote for in the by-elections. Sorry, I forgot to ask your name. |
شاہد: میں وہاں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں۔ سوری آپ کا نام بھول گیا۔ |
Man: They say me Amjad. Oh yes, I know the elections are going to hold tomorrow. But you are spending a lot only to use your vote. |
آدمی: مجھے امجد کہتے ہیں۔ اوہ ہاں، مجھے معلوم ہے کہ انتخابات کل ہو رہے ہیں۔ لیکن آپ ووٹ ڈالنے کے لئے کافی پیسے خرچ کر رہے ہیں۔ |
Shahid: Vote is our right, and we should use our right at any cost. |
شاہد: یہ ہمارا بنیادی حق ہے اور ہمیں اس حق کو استعمال کرنا چاہیے۔ |
Amjad: Right of vote, I know is the backbone of democracy. But can it flourish in Pakistan? |
امجد: رائے دہی کا حق میں جانتا ہوں کہ جمہوریت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کا کام دیتا ہے۔ لیکن کیا یہ جمہوریت پاکستان میں پنپ سکتی ہے؟ |
Shahid: Not more than 20% people are educated here. Moreover the feudal system which is a creation of British government feudal lords don't want to go things against their will. They have supressed the will of their tenants, cultivators, meanies and do not allow them to vote against their desire. |
شاہد: ہمارے ہاں خواندگی کا تناسب 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہے اور سب سے بڑھ کر جاگیر داری نظام ہے جسے انگریز ہم پر مسلط کر گیا ہے۔اس نظام میں جاگیر دار نے کبھی بھی تو اپنی مرضی کے خلاف قوانین پاس نہیں ہونے دیئے۔ وہ اپنے مزارع، کاشتکاروں اور چھوٹے چھوٹے کام کرنے والے طبقے کو ذہنی طور پر دبا ئے رکھتے ہیں اور انہیں اپنی پرضی کے خلاف ووٹ استعمال کرنے نہیں دیتے۔ |
Amjad: That is what I want to emphasize, that until and unless our people are educated this system of government can't survive. |
امجد: اسی بات پر تو میں زور دے رہا تھا کہ جب تک لوگوں کو تعلیم کے مواقع میسر نہیں کئے جاتے، یہ نظام حکومت نہیں بچ سکتا۔ |