Mr. Aslam: What is the matter, dears? You are making a lot of noice. اسلم صاحب: بھئ کیا بات ہے، آپ لوگ بہت شور مچا رہے ہیں؟
Iftikhar: The fault does not lie with these girls. افتخار: جناب! اس میں ان لڑکیوں کا قصور نہیں۔
Mr Aslam: Then who is in the wrong. اسلم صاحب: تو پھر قصور کس کا ہے؟
It is their training, that is wrong. افتخار: جناب! ان کی تربیت کا۔
Somia: Sir, actually we want to know whether a good eduvation can reform our society or a proper upbringing? صومیہ: جناب! آج ہم لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا اچھی تعلیم کے ذریعے معاشرے کو سنوارا جا سکتا ہے یا اچھی تربیت کے ذریعے؟
Mr.Aslam: (Thinking for a while) Dears, both fo these are a must for the betterment of society. As knowledge is useless without action, education and instruction go cheek by jowl with each other. اسلم صاحب: (کچھ دیر سوچتے ہوئے) میرے خیال میں تو یہ دونوں ہی معاشرے کی اصلاح کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ جیسے عمل کی بغیر علم بیکار ہے ویسے ہی تعلیم اور تربیت کا بھی چولی دامن کا ساتھ ہے۔
Shahid: But how is it, sir? شاہد: جناب! وہ کیسے؟
Mr. Aslam: Listen, without proper education, you can't understand the ups and downs of the society. And unless you are provided with good training, you are unable to eradicate ills. To sum up, you can recognise your Lord only by knowledge. But you can obey to His commands by good training only. اسلم صاحب: دیکھیں جب تک آپ کو بہتر تعلیم نہ دی جائے اس وقت تک آپ معاشرے کی اونچ نیچ کو نہیں سمجھ سکتے۔ اور جب تک آپ کو بہتر تربیت نہ دی جائے اس وقت تک آپ معاشرے میں موجود برائیوں کو ختم نہیں کر سکتے۔ مختصرا یہ کہ آپ علم کی بدولت ہی اپنے مالک کو پہچان سکتے ہیں۔ مگر اچھی تربیت کے ذریعے معاشرے کو اس کے احکامات کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔
Rashid: Then, sir both education and nurture can make or mar a society. راشد: تو جناب اس کا مطلب یہ ہوا کہ تعلیم اور تربیت دونوں ہی معاشرے کو بنا اور بگاڑ سکتی ہیں۔
Mr. Aslam: Of course. If we arrange for both good education and proper nurture, the socirty can proper. And if we tolerate these drawbacks, nobody can avert the tragedy. اسلم صا حب: جی ہاں۔ اگر تعلیم اور تربیت اچھی ہو تو معاشرہ سنور سکتا ہے اور اس کے برعکس اگر ان میں کو ئی کوتاہی رہ جائے تو پھر معاشرے کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔
Somia: Right sir, we agree with you. صومیہ: بالکل صحیح فرمایا۔ ہم آپ سے اتفاق کرتےہیں۔
Rashid: Thank you. راشد: آپ کا بہت بہت شکریہ۔
Mr. Aslam: Thank you, too. اسلم صاحب: آپ کا بھی شکریہ۔
Mourning

Word of the day

slaw -
کدوکش کی ہوئی بند گوبی
Basically shredded cabbage.