Can: (Entering the shop, to the man on counter) Could I meet Mr. Shahid? |
کینیڈئن: ( دکان میں داخل ہوتے ہوئے کاؤنٹر پر بیٹھے آدمی سے) کیا میں شاہد صاحب سے مل سکتا ہوں؟ |
C.man: Yes sir, by all means. He is sitting in his office just behind that glass window. |
کاؤنٹر والا: ہاں جناب۔ کیوں نہیں، وہ شیشے کی کھڑکی کے اس پار اپنے دفتر میں تشریف رکھتے ہیں۔ |
Can: Thank you. (going toward office) May I come in sir? |
کینیڈئن: شکریہ ( دفتر کی جانب پڑھتے ہوئے) اندر آؤں جناب؟ |
Shahid: Yes please, come in, have a seat. |
شاہد: ہاں جناب آجایئے۔ تشریف رکھئے۔ |
Can: I am Banjamin from Candian Investment Inc. I rang you up from Hotel Avari an hour before. |
کینیڈین: میں بینجمن ہوں اور میرا تعلق کینیڈئن انو سٹمنٹ انکار پور یٹڈ لمیٹڈ سے ہے۔ میں نے آواری ہوٹل سے آپکو ایک گھنٹہ پہلے فون کیا تھا۔ |
Shahid: ( Shaking hand) Oh! very glad to meet you. Bundle of thanks for your kind visit. |
شاہد: (ہاتھ ملاتے ہوئے) ہاں آپ سے مل کر بڑی خوشی ہوئی۔ آپ کی تشریف آوری کا بہت شکریہ۔ |
Can: Mention not, I have already heard your name and studied books of your care in selection of subjects and authors. |
کینیڈئن: کوئی بات نہیں میں نے پہلے ہی آپ کا نام سن رکھا ہے اور آپ کے ادارے کی کتابیں بھی پڑھ چکا ہوں۔ میں آپ کے مضامین اور مصنفین کے انتخاب میں عرق ایزی کی بڑی قدر کرتا ہوں۔ |
Shahid: Yes please. Any service? |
شاہد: جی تو فرمائیے۔ ہمارے لائق؟ |
Can: Please show me the book for which I have come. |
کینیڈین: مہربانی فرما کر مجھے وہ کتاب دیکھائیں جس کےلئے میں یہاں آیا ہوں۔ |
Shahid: ( The book was already lying on his table, placing it before him) Here you are, sir. |
شاہد: (کتاب پہلے ہی میز پر پڑی ہوئی تھی، اس کے آگے رکھتے ہوئے) یہ رہی جناب۔ |
Can: (After considering for a few minutes, looking into the important chapters and different tables on different topics) Please give me three copies of this book. Two copies I Shall send to our Board of Directors for study and getting recommendation from them about my project. |
کینیڈئن: (کچھ دیر غور کرنے اور اہم ایواب اور مختلف موضو عات پر مختلف جدول دیکھنے کے بعد) براہ کرم آپ مجھے اس کتاب کی تین کاپیاں دے دیں۔ ان میں سے دو کاپیاں مطالعے کے لئے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیجوں گا اور اپنے ایک منصوبے کے لئے ان کی سفارشات حاصل کروں گا۔ |
Shahid: As you like, sir. (orders to pack 3 copies of "Towards Pakistan Economy"). Bring the ball. |
شاہد: جیسے آپ کی مرضی جناب۔ (ٹوورڈز پاکستان اکا نو می کی تین کا پیاں پیک کرنے کے لئے کہتے ہوئے) بل لے آئیں۔ |
Peon: Here are these sir, and here is the bill. |
چپڑاسی: یہ رہی کتابیں جناب اور یہ ہے ان کا بل۔ |
Shahid: ( Seeing the bill) Rs. 270 only. I am offering a special discound for your kind visit. Please pay 200 only. |
شاہد: ( بل کو دیکھتے ہوئے) دو سو ستر روپے صرف۔ میں نے آپ کی قابل قدر تشریف آوری کی بناء پر خصوصی رعایت کی ہے۔ آپ براہ کرم صرف دو سو روپے ادا کر دیں۔ |
Can: That is very kind of you. Leaving the business aside, I shall be visiting you every now and then. Alright good-bye. |
کینیڈئن: یہ آپ کی بڑی ذرہ نوازی ہے۔ کاروباری امور سے ہٹ کر میں وقتاً فوقتاً آپ کے ہاں آتا رہوں گا۔ اچھا خدا حافظ۔ |
Shahid: Bye bye. |
شاہد: خدا حافظ۔ |